i پاکستان

خانیوال ،کچہری پیشی پر جانے والے 4 افراد کے قتل کا مقدمہ درجتازترین

June 16, 2026

خانیوال کے تھانہ سٹی کی حدود میں کچہری پیشی پر جانے والے 4 افراد کے لرزہ خیز قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول ذکا اللہ کے بھائی شفا اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں مرکزی ملزم فیصل شاہ اور اس کے دیگر ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ مقتولین عدالت میں پیشی کے لئے جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا ابتدائی تفتیش میں کہنا ہے کہ یہ ہولناک واقعہ دیرینہ اور پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق نامزد مرکزی ملزم فیصل شاہ ایک خطرناک اشتہاری ہے جو اس سے قبل بھی قتل کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے انہیں ورثا کے حوالے کر دیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی