خانیوال ریلوے سٹیشن پر مسافر پل گر گیا جس سے ریلوے ایس ٹی جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ پل گرنے سے ریلوے ایس ٹی اکرم اور خاتون ملبے کے نیچے دب گئے تھے، زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ پل قیام پاکستان سے قبل بنایا گیا تھا ، ریلوے اسٹیشن پر آنے جانے کا یہ واحد رابطہ پل تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی