بالائی پہاڑی علاقوں میں دوبارہ آتشزدگی، آگ نے ہلی جنڈی اور ٹیال کے جنگلات کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کا یہ سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے، آتشزدگی کے باعث فضا میں دھواں پھیل رہا ہے، مقامی آبادیوں نے حکام سے فائرفائٹر ہیلی کاپٹر بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دشوار گزار راستے اور بلندی کے باعث ریسکیو ٹیم کو آگ بجھانے اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، آگ کے باعث سینکڑوں درخت جل کر خاکستر ہو چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی