i پاکستان

خاور مانیکا اور بشری بی بی کی طلاق کی دستاویزات کا ریکارڈ لینے کی اپیل خارجتازترین

January 29, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے خاور مانیکا اور بشری بی بی کی طلاق کی دستاویزات کا ریکارڈ لینے کی اپیل خارج کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے مقامی وکیل کی عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست خارج کردی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس کے ٹرائل پر حکم امتناع میں توسیع کردی ہے اور عدالت نے ٹرائل کورٹ کو گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے عدت میں نکاح کیس کے ٹرائل پر حکم امتناع جاری کرنیکی استدعا مستردکردی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی