i پاکستان

خاور مانیکا کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس، جواب طلبتازترین

October 18, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے خاور مانیکا کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں خاور مانیکا کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔ عدالت نے وکیل درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔ اینٹی کرپشن کے مقدمے میں خاور مانیکا نے درخواست ضمانت دائر کی ہے، خاور مانیکا پر قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی