اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق خاتون اول بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر احاطہ عدالت میں حملہ کرنے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل عثمان گل کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، عثمان ریاض گل وکلا چوہدری ظہیر خالد یوسف، سردار مصروف کے ہمراہ انسداد دہشتگری عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض وکیل عثمان گل کی 12 جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی