i پاکستان

خاتون جج دھمکی کیس ، بانی پی ٹی آئی 3 اپریل کو طلبتازترین

February 28, 2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں بانی پی ٹی آئی کو طلب کر لیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے سول جج مرید عباس خان نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت کی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس بانی پی ٹی آئی کے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 3اپریل کو طلب کیا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کریں۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر وکلا نے بانی پی ٹی آئی کی عدالت پروڈکشن کی درخواست دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی