i پاکستان

خاتون کو جنسی ہراساں کرنے میں ملوث اشتہاری ملزم فیصل ممتاز گرفتارتازترین

July 25, 2023

خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث اشتہاری ملزم محمد فیصل ممتاز کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کی، ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے متاثرہ کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کیں۔ انسپکٹر رضوان کی سربراہی میں سائبر کرائم سرکل لاہور کی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کو پاکپتن سے گرفتار کیا۔ملزم واٹس ایپ کے ذریعے قابل اعتراض تصاویر کی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔ دوران تلاشی ملزم سے موبائل فون اور سمز برآمد کر لیے، برآمد شدہ موبائل فون اور سمز کو مزید تفتیش کے لیے فرانزک لیب بھجوا دیا گیا۔ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی