i پاکستان

خدیجہ شاہ کی نظر بندی اور توہین عدالت کی درخواستیں5 دسمبر کو سماعت کیلئے مقررتازترین

December 02, 2023

لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظر بندی اور آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ جسٹس علی باقر نجفی 5 دسمبر کو درخواستوں پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی۔ یاد رہے کہ خدیجہ شاہ نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کررکھا ہے جبکہ انہوں نے عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج کرنے پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی