انسداد دہشت گردی عدالت سے خیال کاسترسمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے خیال احمد کاسترو کی تمام مقدمات میں 16 فروری تک ضمانت میں توسیع کردی، جبکہ صاحبزادہ حامد رضا، حسن نیازی، اسد محمود اکرم ساہی کی ضمانتوں میں 14 فروری تک توسیع ہوئی ۔ عدالت نے ندیم آفتاب سندھو، بلال اشرف بسرا، شہباز امیر اعوان، رائے حیدر کھرل کی بھی ضمانتوں میں توسیع کردی جبکہ عبداللہ خان دمڑ اور حبقوق گل کی ضمانتوں کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کردیں۔ واضح رہے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ضمانت حاصل کرنے والے متعدد پی ٹی آئی رہنما مختلف حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی