i پاکستان

خیبر ایجنسی، بچے پر حملے کے بعد علاقہ مکینوں نے تیندوے کو ہلاک کردیاتازترین

January 25, 2024

خیبر ایجنسی کے علاقہ شلوبر میں تیندوے کے حملے میں بچہ زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،رپورٹس کے مطابق بچے پر حملے کے بعد مقامی شہریوں نے فائرنگ کرکے تیندوے کو ہلاک کردیا۔واضح رہے کہ منگل کے روز سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے جبل کامبوہ میں بھی علاقہ مکینوں نے ایک چیتے کو ہلاک کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی