i پاکستان

خیبر ، لوڈر رکشے کے ذریعے خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، دہشگرد گرفتارتازترین

September 20, 2023

ضلع خیبر میں بارود سے بھرے لوڈر رکشے کو قبضے میں لیکر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کے مطابق تھانہ باڑہ کے نالہ چیک پوسٹ پر پولیس نے ایک لوڈر رکشے کو روکا جس سے بھاری مقدار میں بارودی برآمد کرکے خودکش حملہ آور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ دہشتگرد نے بارودی مواد کو گھاس کے نیچے چھپائے رکھا تھا جسے خودکش حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے، حملہ آور، لوڈر رکشے اور بارودی مواد کو فرنٹیئر کور حکام کے حوالے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی