i پاکستان

خیبر میں انسدادِ پولیو ٹیم پر حملہ،پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمیتازترین

March 04, 2024

ضلع خیبر میں انسداد پولیو مہم کے دوران دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کیا ہے۔ جس میں ایک پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکرزخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس کے مطابق تھانہ حدود باڑہ علاقہ قمبر خیل میں پولیو ٹیم پردہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس سے ایک پولیو ورکر اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے سیکورٹی کے لئے تعینات تھے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پشاور منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی