خیبرپختونخوا اسمبلی کا پیر کو ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا،اجلاس اب کل ( بدھ )17جون کو طلب کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے حاصل اختیارات کے تحت پیر کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا ۔ عید سے پہلے اسمبلی اجلاس یکم جون دو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا ۔ اس سے پہلے 8 جون پھر 15 جون اور اب 17 جون تک ملتوی کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے 17 جون کے اجلاس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی