i پاکستان

خیبر پختونخوا حکومت کا رمضان پیکیج میں نقد رقم دینے کا اعلانتازترین

March 11, 2024

خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکیج میں شہریوں کو نقد رقم دینے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے پلان تشکیل دیا ہے، شہریوں کو فوڈ پیکیج کی بجائے نقد رقم دی جائے گی، نقد رقم دینے کا مقصد عوام کو دھکم پیل اور بد نظمی سے بچانا ہے۔ ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ صوبے میں رجسٹرڈ خاندانوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 8 لاکھ ہے، خیبر پختونخوا میں تقریبا 50 لاکھ لوگ احساس پروگرام کے لیے رجسٹرڈ ہیں، ہر خاندان کو احساس پروگرام کے تحت 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے مزید کہا ہے کہ رمضان میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کے کنٹرول اور گراں فروشی میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی