i پاکستان

خیبر پختونخوا حکومت کا رواں سال کو صوبے کی بلند ترین چوٹی ترچ میر کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہتازترین

March 29, 2024

خیبر پختونخوا حکومت نے رواں سال کو صوبے کی بلند ترین چوٹی ترچ میر کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشیر سیاحت خیبرپختونخوا زاہد چن زیب کا کہنا تھا کہ رواں سال بلند ترین چوٹی ترچ میر سیاحتی عنوان کے طورپر منایا جائے گا، رواں سال کوہ پیمائی رائلٹی اور ٹریکنگ فیس بھی معاف ہوگی۔ ترچ میر چوٹی سر کرنے کے لئے بین الاقوامی کوہ پیماوں کو مدعو کیا جائے گا۔اس موقع پر مشیر سیاحت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مشیر سیاحت زاہد چن زیب کا کہنا تھا کہ سیاحوں کے این او سی کا معاملہ متعلقہ حکام کیساتھ جلد حل کیا جائے گا، سیاحتی مقامات کو جانے والی شاہراہوں کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، جبکہ سیاحتی مقامات پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ٹورازم پولیس کو فرسٹ ایڈ بکس کے ساتھ اپ گریڈ کرکے مزید ٹریننگ کرائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی