i پاکستان

خیبر پختونخوا حکومت کی سرکاری ملازمین کو ڈسپریٹی الانس دینے کی یقین دہانیتازترین

June 26, 2025

خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین نے حکومت کی جانب سے ڈسپریٹی الانس دینے کی یقین دہانی پر خیبر پختونخوا اسمبلی چوک میں احتجاج ختم کردیا۔تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین نے اسمبلی چوک میں ڈسپیریٹی الائونس سمیت دیگر مطالبات کے لئے دھرنا دیا جو کہ 6 گھنٹے تک جاری رہا۔ انہوں نے ریڈ زون کو جانے والی خیبر روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردی۔صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال کی سربراہی میں حکومتی وفد نے ملازمین سے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دلایا کہ وفاق کی جانب سے جیسے ہی ڈسپریٹی الانس کا اعلامیہ جاری کرتا ہے اس کے مطابق صوبہ بھی اعلان کردے گا۔حکومتی یقین دہانی کے بعد ملازمین نے تحریری معاہدے پر زور دیا اور دھرنا جاری رکھنے پر اصرار کیا۔ پولیس نے خیبر روڈ نہ کھولنے پر ایکشن کی دھمکی دی تو ملازمین پرامن طور پر منتشر ہوگئے اور 6 گھنٹے سے بند خبر روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی