i پاکستان

خیبر پختونخوا کی نئی نگراں کابینہ نے اپنے عہدوں کاحلف اٹھا لیاتازترین

August 19, 2023

خیبر پختونخوا کی نئی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہوئی جس میں گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نے نئی نگران کابینہ سے حلف لیا، اس سے قبل گورنر نے نگران وزیراعلی کی جانب سے بھیجی صوبائی کابینہ کی سمری منظوری کر لی تھی۔ سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، جسٹس ریٹائر ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ اور ڈاکٹر محمد قاسم جان کابینہ کا حصہ ہیں۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر ریاض، ڈاکٹر سرفراز علی شاہ وزیراعلی کے مشیر اور ظفراللہ خان وزیراعلی کے معاون خصوصی مقرر کئے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی