سنٹرل پولیس آفس نے محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کو خط لکھتے ہوئے بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کیلئے فنڈز مانگ لئے ۔محکمہ داخلہ کے پی کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ کی خریداری کیلئے 99 لاکھ 96 ہزار روپے درکار ہیں، محکمہ پولیس کو 48 بلٹ پروف جیکٹس کی ضرورت ہے۔خط میں لکھا گیا کہ فی بلٹ پروف جیکٹ کی قیمت 1 لاکھ 62 ہزار روپے ہے، 48 جیکٹس کی خریداری کیلئے 77 لاکھ روپے سے زیادہ درکار ہیں، 50 ہیلمٹ کی خریداری کرنی ہے، فی ہیلمٹ کی قیمت 44 ہزار 400 روپے ہے جبکہ مجموعی لاگت 22 لاکھ روپے بنتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال جنوری سے مارچ تک خیبر پختونخوا میں پولیس پر مختلف دہشتگرد حملوں میں 26 اہلکار شہید جبکہ 30 زخمی ہو چکے ہیں۔نوری میں 29، فروری 24 اور مارچ میں پولیس پر 15 دہشتگرد حملے ہو چکے ہیں، رواں سال 16 چوکیوں اور 7 تھانے حملوں کی زد میں آئے۔سال 2024 میں خیبر پختونخوا پولیس کو گریڈ 19 کے افسران کی کمی کا سامنا رہا۔ گریڈ 19 کے پی ایس پی افسران کی 57 منظور شدہ پوسٹیں ہیں۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گریڈ 18 کے 14 پی ایس پی افسران کی کمی کا سامنا ہے جبکہ گریڈ 18 کے پی ایس پی افسران کی منظور شدہ پوسٹوں کی تعداد 131 ہے۔پولیس کے مطابق گریڈ 17 کے 7 پی ایس پی افسران کی بھی کمی کا سامنا ہے، گریڈ 17 کے پی ایس پی افسران کی 15 منظور شدہ پوسٹیں ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ افسران کی کمی سے متعلق محکمہ وفاقی حکومت کو 4 بار آگاہ کر چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی