i پاکستان

خیبر پختونخوا، رواں مالی سال قبائلی اضلاع میں 60 ارب روپے خرچتازترین

June 05, 2025

خیبر پختونخوا حکومت نے رواں مالی سال قبائلی اضلاع میں 60 ارب روپے خرچ کیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کے اخراجات میں جاریہ میں 40 ارب روپے خرچ کئے گئے، ترقیاتی منصوبوں پر 20 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران وفاق نے کشمیر کے فنڈ میں 50 فیصد ،گلگت بلتستان کیلئے 60 فیصد اضافہ کیا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے برعکس قبائلی اضلاع کے گرانٹ میں وفاق نے صرف 6 ارب کا اضافہ کیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2018 میں انضمام کے وقت قبائلی اضلاع میں سرکاری ملازمین کی تعداد 90 ہزار تھی، گزشتہ 6 سال کے دوران قبائلی اضلاع میں 18 ہزار ملازمین ریٹائر، 20 ہزار بھرتی کئے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی