i پاکستان

خیبر پختونخوا ،صحت کارڈ پلس کا بجٹ 35 ارب کر دیا گیاتازترین

June 19, 2025

خیبر پختونخوا کے لیے صحت کارڈ پلس کا بجٹ بڑھا کر 35 ارب روپے کر دیا گیا ۔وزیراعلی خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل کا کہنا ہے کہ ضم اضلاع کے عوام کیلیے صحت کارڈ پلس بجٹ میں 6 ارب روپے مختص اور صحت کارڈ میں مزید مہنگے علاج بھی شامل کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ میں گردے، جگر، دل کے امراض اور بون میرو بھی شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑوں اور بچوں میں قوت سماعت کے لیے کوکلئیر ایمپلانٹ کا علاج بھی شامل کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق حادثات، ایمرجنسی، ذیابیطس، ہیپاٹائٹس، ڈائیلاسز اور کینسر کا علاج مفت ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی