i پاکستان

خیبر،نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، پولیس اہلکار قتلتازترین

August 16, 2023

تھانہ حدود باڑہ علاقہ کندے ویراں خیل میں نامعلوم افراد نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈوگرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گزشتہ شام بھی تھانہ باڑہ کے حدود میں ایک پولیس اہلکار کو دہشت گردوں نے قتل کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی