i پاکستان

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مارچ کیلئے ایک کھرب 59 ارب روپے کا بجٹ منظورتازترین

March 04, 2024

خیبرپختونخوا اسمبلی نے مارچ کے لیے ایک کھرب 59 ارب روپے کا بجٹ منظور کرلیا۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے ایک کھرب 59 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔ اس موقع پر رہنما پیپلزپارٹی احمد کنڈی نے کہا کہ کابینہ تشکیل نہیں ہوئی، بجٹ کیسے پیش کیا جارہا ہے؟ رہنما مسلم لیگ(ن)ڈاکٹر عباد نے بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی حکومت نہیں ہوتا، پوری کابینہ حکومت کہلاتی ہے، ابھی کابینہ کے 2 اراکین کا اعلان کیا جائے، بجٹ کل پیش کریں۔ تاہم رہنما سنی اتحاد کونسل اکبر ایوب نے کہا کہ یہی روایت گذشتہ ہفتے پنجاب اسمبلی میں بھی قائم کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی