خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں بچوں پر جسمانی سزا کی شکایات کے لیے ہر ضلع میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ مراسلیمیں کہا گیا کہ جسمانی سزا کی شکایت رپورٹ کرنے کے لیے ہرضلع میں کمیٹی بنائی جائے،جو 2 سکول پرنسپل اورڈی ای او آفس سے ایک افسر پر مشتمل ہوگی۔ مراسلیمیں کہا گیاکہ کمیٹی جسمانی سزا سمیت دیگرشکایت متعلقہ حکام تک پہنچائیں گی،سکولوں میں بچوں کو جسمانی سزا نہیں دی جائے گی،سکولوں میں بچوں سیصفائی کروانے کی شکایت موصول ہوئی ہیں،کسی بھی سرکاری سکول میں بچوں سے صفائی کرائی گئی تو سکول ہیڈ کیخلاف کاروائی ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی