i پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کا گڈ گورننس کی بہتری کیلئے جامع روڈ میپ تیار، تمام محکموں کے لیے واضح اہداف مقررتازترین

June 14, 2025

خیبرپختونخوا حکومت نے گڈ گورننس کی بہتری کے لیے جامع روڈ میپ تیار کر لیا جس کے تحت تمام محکموں کے لیے واضح اہداف مقرر کیے گئے ہیں اور ان اہداف کے حصول کے لیے بجٹ میں خطیر رقم مختص کر دی گئی ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق "گڈ گورننس روڈ میپ" میں ہر محکمہ کو یہ رہنمائی فراہم کی گئی ہے کہ اسے کب، کس سمت میں اور کیسے آگے بڑھنا ہے، اس حکمت عملی کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے بجٹ میں 14 محکموں کے لیے 6 ارب 99 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ تفصیلات کے مطابق صحت کیلئے 2 ارب 84 کروڑ 90 لاکھ روپے، زراعت کیلئے 50 کروڑ روپے، ابتدائی تعلیم کیلئے 15 کروڑ روپے، مائنز اینڈ منرلز کیلئے 70 کروڑ روپے، لوکل گورنمنٹ و ہائر ایجوکیشن کیلئے 45 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔اسی طرح انڈسٹری کیلئے 70 کروڑ روپے، سیاحت کیلئے 15 کروڑ روپے، سوشل ویلفیئر کیلئے 25 کروڑ روپے، ہاسنگ کیلئے 10 کروڑ روپے اور کمیونیکیشن اینڈ ورکس کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔حکومتی حکام کے مطابق اس منصوبے کا مقصد سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری، وسائل کا درست استعمال اور عوام کو خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت روڈ میپ پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کے لیے ایک الگ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن یونٹ بھی قائم کرنے جا رہی ہے تاکہ شفافیت اور احتساب کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی