i پاکستان

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارشوں کاآغاز، فلیش فلڈ کا خطرہتازترین

March 10, 2026

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں منگل سے جمعرات تک بارش متوقع ہے، جس کے باعث گلیشیائی جھیل پھٹنے اور فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ متعلقہ اضلاع کو پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی