i پاکستان

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے طلبہ کا آرمی میوزیم لاہور کا دورہتازترین

March 11, 2024

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے لاہور میں آرمی میوزیم کا دورہ کیا۔ باجوڑ کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے مطالعاتی دورے میں اساتذہ کرام بھی ہمراہ تھے۔ وفد کو آرمی میوزیم آمد پر خوش آمدید کہا گیا اور جامع بریفنگ دی گئی۔ طلبہ نے میوزیم کے مختلف ادوار پر مبنی حصوں میں گہری دلچسپی لی۔ میوزیم کی سیر کے دوران طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ دورے کے اختتام پر طلبہ نے پاک فوج کی تابناک تاریخ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دفاع وطن کے حوالے سے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی