i پاکستان

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکےتازترین

May 30, 2025

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مانسہرہ، بٹگرام اور تورغر سمیت اپر ہزارہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی