i پاکستان

خیبرپختونخوا کا بجٹ منظور نہ کرتے تو وفاقی حکومت ایمرجنسی لگا دیتی، بانی کی جانب سے فائنل ہونے کے بعد ہی بجٹ منظور کیا گیا،عمر ایوب مخصوص نشستیں ہم سے لی گئیں،تازترین

June 30, 2025

پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ منظور نہ کرتے تو وفاقی حکومت ایمرجنسی لگا دیتی، بانی کی جانب سے فائنل ہونے کے بعد ہی بجٹ منظور کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوات واقعہ افسوسناک ہے، ضلعی انتظامیہ کیخلاف کارروائیاں کی گئیں مون سون موسم میں سیاحوں کو بھی احتیاط کرنی چاہئے، سیاح ایسی جگہ نہ جائیں جہاں سیلابی ریلوں کا خطرہ ہو۔عمر ایوب نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ منظور نہ کرتے تو وفاقی حکومت ایمرجنسی لگا دیتی، بانی کی جانب سے فائنل ہونے کے بعد ہی خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور کیا گیا، مخصوص نشستیں ہم سے لی گئیں۔انہوں نے کہاکہ ایک ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے، ہمارے وکلا کے ساتھ ہتک آمیز رویہ رکھا گیا، ہم کسی صورت بانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی