خیبرپختونخوا کابینہ کا منگل کوہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کابینہ کا 51 واں اجلاس منگل کو طلب کیا گیا تھا، تاہم اسے موخر کر دیا گیا، اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس وزیراعلی سہیل آفریدی کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس میں صوبے کے اہم انتظامی اور پالیسی امور پر غور کیا جانا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی