i پاکستان

خیبرپختونخوا کو کھو نا نہیں چاہتے،گورنر راج کا فیصلہ کیا جا رہا ہے،اختیارولیتازترین

December 11, 2025

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹراختیارولی خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنرراج نافذ کرنے کیلئے فیصلہ کیاجارہاہے، پہلے صرف باتیں تھیں،اب معاملہ آگے نکل چکاہے،معاملے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بانی کی بہنوں کے حقوق کی بات تو ہوتی ہے ،کیا اڈیالہ کے باہر رہنے والوں کا کوئی حق نہیں؟اڈیالہ روڈ کے باہر بسنے والے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے،یہ کیا ہے جس میں کئی گھنٹے سڑکیں بند کر کے بیٹھ جائیں،لوگوں کو مشکلات دیں؟۔پولیس کی جانب سے کوئی لاٹھی چارج نہیں کیا گیا،صرف واٹرکینن کا استعمال ہوا،کسی کے ساتھ ایسا رویہ نہیں ہونا چاہیے، مگر جب اداروں کیساتھ ایسا کیا،اڈیالہ والے معاملے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں،یہ وہاں کی انتظامیہ کا استحقاق ہے۔

اگر یہ کئی کئی گھنٹے روڈ بند کر دیں گے توروڈ کھلوانے کیلئے پولیس حرکت میں آئے گی،ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے، یہ کیا ہے کہ آپ کئی کئی گھنٹے روڈ بند رکھیں،لوگوں کو اذیت دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر راج لگانے سے متعلق چیزیں اب میز پر آچکی ہیں،جہاں امن و امان کی صورتحال اور گورننس ابتر ہو وہاں گورنرراج کی آئین اجازت دیتا ہے،کسی جماعت پر پابندی لگانے کیلئے جو نکات ہوتے ہیں وہ سب پی ٹی آئی نے پورے کر دیئے۔ہم خیبرپختونخوا کو کھو نا نہیں چاہتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی