ملک کے صوبہ خیبرپختونخوا میں بارش نے تباہی مچادی جہاں بارش کے باعث گھروں کی چھتیں کرنے کے واقعات میں4 افرادجاں بحق جب کہ 9 زخمی شہری ہوگئے۔ ڈان نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پشاور میں بارش کے باعث 4گھروں کو جزوی جبکہ2 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔ ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) پی ڈی ایم اے نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، برفباری اور لینڈسلائیڈنگ سے بند سڑکوں کو کھلولنے کے لیے اقدامات تیزکر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی