i پاکستان

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے اموات کی تعداد 35، ہوگئی، متعدد زخمیتازترین

March 04, 2024

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی جبکہ 43 افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے گزشتہ پانچ دنوں کے دوران صوبہ بھرمیں جاری بارشوں سے حادثات کی رپورٹ جاری کردی۔ بارشوں کے باعث 346 گھر جزوی جبکہ 46 گھر کو مکمل تباہ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک مختلف حاداثات میں 35 افرادجاں بحق جبکہ 43 افرادزخمی ہوئے، بارشوں اور برف باری سے 76 مویشی ہلاک ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے چارسدہ ، دیر لوئر ، دیر بالا ، باجوڑ، خیبر نوشہرہ، پشاور کے متاثرین میں سامان تقسیم کیا گیا۔ دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) حکام کے مطابق خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی