i پاکستان

خیبرپختونخوا میں نجی اسکولز کو سمر کیمپس کی مشروط اجازتتازترین

June 20, 2025

خیبرپختونخوا میں نجی اسکولز کو سمرکیمپس کی مشروط اجازت مل گئی۔پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا کے مطابق سمرکیمپس صرف نویں سے بارہویں جماعت کیلئے ہوں گے، سمر کیمپس کا اختتامی وقت صبح ساڑھے 10بجے تک ہوگا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق سمرکیمپس لگانے کی اجازت 31جولائی تک ہوگی، اضافی فیس یا چارجز کی اجازت نہیں ہوگی، پرائمری اور مڈل کلاسز موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بند رہیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی