i پاکستان

خیبرپختونخوا میں سرکاری دفاتر میں جمعہ کو ورک فرام ہوم کی سہولت ختم کردی گئی ،اعلامیہ جاریتازترین

June 30, 2026

خیبر پختونخوا حکومت نے جمعہ کے روز 100 فیصد ورک فرام ہوم کی سہولت ختم کر دی۔محکمہ ایڈمنسٹریشن نے چھٹی ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا، ورک فرام ہوم سے متعلق 17 مارچ 2026 کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئندہ سے جمعہ معمول کے مطابق سرکاری ورکنگ ڈے ہوگا، تمام سرکاری ملازمین جمعہ کو دفاتر میں حاضر ہو کر فرائض انجام دیں گے، فیصلہ صوبائی کابینہ کے 54 ویں اجلاس کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا۔چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی