i پاکستان

خیبرپختونخوا میں سرکاری ٹرینی اساتذہ کی تربیت کیلئے آن لائن رجسٹریشن لازمی قرارتازترین

June 12, 2026

خیبر پختون خوا میں سرکاری ٹرینی اساتذہ کی تربیت کے لیے آن لائن رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی۔اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل ڈیولپمنٹ خیبر پختون خوا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایٹا کے ذریعے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لیے آن لائن رجسٹریشن ڈیسک قائم کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پرائمری و ایلیمنٹری کیڈر کے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ 15 جون تک رجسٹریشن کروائیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئے بھرتی اساتذہ کو فاونڈیشن کورسز کی 2 ماہ کی ٹریننگ دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی