i پاکستان

خیبرپختونخوا پولیس نے حکومت سے شہدا پیکج میں اضافے کا مطالبہ کردیاتازترین

June 12, 2026

محکمہ پولیس خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت سے شہدا پیکج میں اضافہ کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس نے شہدا پیکج میں اضافے سے متعلق سفارشات تیار کرکے سمری محکمہ داخلہ کو ارسال کردی جس میں کہا گیا ہے کہ دیگر صوبوں کے مقابلے کے پی پولیس کے شہدا اور زخمیوں کا پیکج کم ہے، پولیس اہلکاروں کا مورال بڑھانے کیلئے شہدا پیکج میں اضافہ ضروری ہے۔ محکمہ پولیس کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ انسپکٹر تک شہید پولیس اہلکاروں کا شہدا پیکج ایک کروڑ 10 لاکھ روپے تک بڑھایاجائے، شہیدکانسٹیبل کے ورثا کو 5 مرلے اور شہید انسپکٹرکے ورثا کو7 مرلہ پلاٹ دیے جائیں، شہید ڈی ایس پی اور اے ایس پی کیورثا کو ایک کروڑ 60 لاکھ روپے معاوضہ دیاجائے جب کہ ورثا کیلئے 10 مرلہ پلاٹ دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی ہر بیٹی کی شادی پر8 لاکھ روپے برائیڈل گفٹ ورثا کو دیاجائے، دہشتگردی میں پولیس اہلکاروں کے گھر،گاڑی یا دیگر اثاثوں کے نقصان کامعاوضہ دیاجائے، ڈیوٹی یا دہشتگردواقعہ میں پولیس اہلکار کے ہمراہ زخمی یا شہید رشتے دارکو بھی معاوضہ دیاجائے، متاثرہ پولیس اہلکار کی بیوی بچوں کو 50 لاکھ، والدین اور بہن بھائی کو 30 لاکھ دیے جائیں۔ محکمہ پولیس کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 18 تا 22 شہید پولیس افسران کے لواحقین کیلئے 2 کروڑ10لاکھ روپیکاشہدا پیکج رکھا جائے، اس کے علاوہ گریڈ 18 سے 22 تک شہید پولیس افسران کے لواحقین کو ایک کنال پلاٹ دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی