i پاکستان

خیبرپختونخوا سے اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد غیر قانونی مقیم افغان شہری وطن لوٹ گئےتازترین

December 05, 2023

غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی افغانستان واپسی کا عمل جاری ،خیبرپختونخوا سے اب تک 2 لاکھ55 ہزار 29 غیرقانونی مقیم غیر ملکی افغانستان واپس جاچکے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق طورخم کے راستے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار 814 تارکین وطن واپس افغانستان پہنچے ہیں جب کہ انگور اڈہ بارڈر کے راستے 3 ہزار 516 افراد اور اسی طرح خرلاچی بارڈر سے 698 غیرقانونی مقیم غیرملکی اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔ محکمہ داخلے کے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا سے 2 لاکھ 55 ہزار 29 تارکین وطن افغانستان واپس لوٹ گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی