i پاکستان

خیبرپختونخوا،الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانےتازترین

January 30, 2024

خیبرپختونخوا میں الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف اضلاع کے متعدد امیدواروں پر 9 لاکھ 66 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر مانیٹرنگ ٹیموں نے پشاور کے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو 95 ہزار روپے، مالاکنڈ ڈویژن کے امیدواروں کو 3 لاکھ روپے، ہزارہ ڈویژن کے امیدواروں کو ایک لاکھ 71 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔ مانیٹرنگ افسروں نے کریک ڈاون کے دوران مردان ڈویژن کے امیدواروں کو ایک لاکھ 5 ہزار روپے کے جرمانے، کوہاٹ ڈویژن کے امیدواروں کو ایک لاکھ 15 ہزار روپے کے جرمانے کئے۔ الیکشن کمشن نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرٹیموں نے بنوں ڈویژن کے امیدواروں کو 30 ہزار کے جرمانے،ڈی آئی خان ڈویژن کے امیدواروں کو ایک لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی