i پاکستان

خیبرپختونخوا،غیرملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پرعائد پابندی ختمتازترین

March 29, 2024

خیبرپختونخوا حکومت نے غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے منظوری دیدی، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی نے اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے پابندی میں نرمی کی جاتی ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے تمام محکموں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی