i پاکستان

خیر پور کشتی حادثہ ، 6 افراد تاحال لاپتہ ، کشتی بان کو گرفتار کر لیا گیاتازترین

October 31, 2023

خیر پور کے علاقے کھینواری کے قریب گزشتہ روز باراتیوں کی کشتی الٹنے کے حادثے کے بعد کشتی بان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کشتی بان کو زیادہ افراد کشتی میں سوار کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کشتی الٹنے سے اس میں سوار 11 افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے 5 کو بچا لیا گیا تھا جبکہ 6 افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود لاپتہ 6 افراد کا سراغ نہیں مل سکا، ان کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن میں نیوی کے جوان اور مقامی غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں ۔دوسری جانب لاپتہ افراد کے ورثا نے کہا ہے کہ انتظامیہ تعاون نہیں کر رہی، اپنے پیاروں کو خود تلاش کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی