خیبر پور میں ببرلو قومی شاہراہ پر ٹرالر الٹنے کے بعد دو مسافر کوچز میں تصادم کے نتیجے میں 14 مسافر شدید زخمی ہوگئے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو سکھر اور خیرپور ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ٹرالر الٹنے سے قومی شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک چلنے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ٹرالر ڈرائیور اور مسافر کوچز کے ڈرائیور کیخلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی