i پاکستان

خیرپور کے سہتو ون کنوئیں سے یومیہ 60لاکھ مکعب فٹ گیس کی پیداوار شروعتازترین

June 23, 2026

سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع سہتو ون کنوئیں سے قدرتی گیس کی پیداوار شروع ہونے کا اعلان کیا گیا ہے ۔یہ اعلان او جی ڈی سی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ارسال کیے گئے خط میں کیا ہے۔کمپنی کے مطابق سہتو ون کنوئیں سے یومیہ 60 لاکھ مکعب فٹ قدرتی گیس حاصل ہو رہی ہے، جو ملکی توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔خط میں بتایا گیا ہے کہ گیس کے ذخائر کو 6 انچ قطر کی 5 کلومیٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے سنجھورو پلانٹ سے منسلک کر دیا گیا ہے، جہاں گیس کو پروسیس کرنے کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک میں شامل کیا جا رہا ہے۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق یہ دریافت کھیواری ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت کی گئی ہے، جس میں او جی ڈی سی ایل کا 75 فیصد جبکہ جی ایچ پی ایل کا 25 فیصد شراکتی حصہ ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے گیس ذخائر کی پیداوار سے ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور مقامی گیس کی فراہمی میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی