i پاکستان

خیرپور: محکمہ خوراک کے گوداموں سے گندم کی47 ہزار بوریاں غائب،3 افسران معطلتازترین

March 26, 2024

خیرپور میں محکمہ خوراک کے گوداموں سے گندم کی47ہزار بوریاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بق فزیکل ویریفکیشن ٹیم کے معائنے کے دوران خیرپور میں محکمہ خوراک کے گودام سے گندم فروخت کرنے کا انکشاف ہوا، سٹھارجہ، گمبٹ، چونڈکو ودیگرگوداموں سے80 کروڑکی گندم غائب ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ خوراک کے گودام سے گندم کی 47 ہزار بوریاں غائب ہونے پر 3 افسران کو معطل کردیا گیا ہے، معطل ہونے والوں میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، سپروائزر مبین انڑ شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی