i پاکستان

خیرپور میں میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت،نئی دریافت سے ملکی تیل و گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگاتازترین

February 19, 2024

تیل اور گیس کی تلاش میں او جی ڈی سی ایل کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی۔ ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیوپلمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل )کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش میں او جی ڈی سی ایل کو سندھ میں ایک اور بڑی کامیابی مل گئی۔ اعلامیے کے مطابق خیرپور میں کنویں سے یومیہ 14.3 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس جبکہ کنویں سے یومیہ 93 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔ ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی، مذکورہ دریافت او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کی حکمت عملی کے نتیجے میں عمل میں آئی، نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملکی تیل وگیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی