خیرپور میں دو بچوں کے باپ کو اس کے سسرال میں مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔ مقتول سجاد خاصخیلی گاڑھی پل کا رہائشی تھا اور ناراض بیوی کو منانے کے لیے سسرال گیا تھا، جہاں مبینہ طور پر اسے زہر دیا گیا۔ورثا کے مطابق سجاد کے بیوی اور سسرالیوں سے اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔ مقتول کی بہن نے الزام عائد کیا ہے کہ سسرالیوں نے اس کے بھائی کو زہر دیا۔ واقعے کے بعد مقتول کی بیوی اور دیگر نامزد ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تاہم 24 گھنٹے بعد پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے جبکہ ورثا نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی