i پاکستان

خواجہ سعد رفیق کو سردار لطیف کھوسہ نے بڑے مارجن سے شکست، لیگی رہنما کی مخالف فاتح آزاد امیدوار کو مبارکبادتازترین

February 09, 2024

لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو سردار لطیف کھوسہ نے بڑے مارجن سے شکست دے دی جس پر لیگی رہنما نے مخالف فاتح آزاد امیدوار کو مبارکباد دی۔ این اے 122 سے آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ(ن)کے امیدوار خواجہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج سامنے آتے ہی سعدرفیق نے لطیف کھوسہ کو مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا پلیٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ سردارلطیف کھوسہ صاحب کو دلی مبارکباد دی، عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر تسلیم خم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ آنیوالی پارلیمان کومتحد ہوکرقومی بحرانوں پرقابوپانیکی توفیق دے۔ سعد رفیق کی جانب سے کھلے دل سے فیصلے کو تسلیم کرنے اور مخالف امیدوار کو مبارک دینے پر دیگر سیاسی جماعت کے رہنما بھی ان لیگی رہنما کی تعریف کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی