i پاکستان

خوشاب، میانوالی ایکسپریس کو دو دن میں دوسرا حادثہ پیش،3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، تمام مسافر بال بال بچ گئےتازترین

April 06, 2026

خوشاب میں لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین کو دو روز میں دوسرا حادثہ پیش آ گیا۔ میانوالی ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ ٹرین کے تمام مسافر بال بال بچ گئے۔ تفصیل کے مطابق حادثہ اسی مقام پر پیش آیا جہاں دوروز قبل بھی پیش آیا تھا، حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں سکی،ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بحالی کا کام جاری ہے۔ یاد رہے میانوالی ایکسپریس کو ریلوے اسٹیشن کے قریب اسی مقام پر چند ماہ قبل اور گزشتہ روز بھی اسی طرح کا حادثہ پیش آ چکا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق بار بار ہونے والے حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی حملے: پروازوں نے یو اے ای کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی