i پاکستان

خراب موسم ، نگران وزیر اعظم کا 2 روزہ دورہ گلگت بلتستان منسوختازترین

November 01, 2023

نگران وزیر اعظم کا 2 روزہ دورہ گلگت بلتستان منسوخ کر دیا گیا، انوار الحق کاکڑ نے گلگت بلتستان کے 76 ویں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنی تھی۔ بدھ کو نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دو روزہ دورہ پر گلگت بلتستان پہنچنا تھا جہاں انہوں نے 76ویں جشن ازادی کی تقریبات میں شرکت کرنی تھی تاہم خراب موسم کے باعث ان کی فلائٹ منسوخ کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گلگت بلتستان کا 76واں یوم آزادی بدھ کو جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا ، یوم آزادی پر گلگت بلتستان میں عام تعطیل کی گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی