اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جہلم تا پنڈدادن خان دورویہ سڑک خرد برد کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14فروری تک توسیع کردی،تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، سابق وفاقی وزیر کی جانب سے وکیل قیصر امام اور عامر عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت 14فروری تک ملتوی کرتے ہوئے فواد چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14فروری تک کی توسیع کر دی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی